صحیح الجامع الصغیر
حرف السين— حرف سین
الأحاديث المبدوءة بحرف السين باب: حرف سین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3697
«السلام اسم من أسماء الله وضعه الله في الأرض فأفشوه بينكم فإن الرجل المسلم إذا مر بقوم فسلم عليهم فردوا عليه كان له عليهم فضل درجة بتذكيره إياهم السلام فإن لم يردوا عليه رد عليه من هو خير منهم وأطيب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سلام اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے جسے اللہ نے زمین میں رکھا ہے، پس اسے آپس میں پھیلاؤ، کیونکہ جب مسلمان آدمی کسی قوم کے پاس سے گزرے اور انہیں سلام کرے، اور وہ اس کا جواب دیں، تو اسے سلام یاد دلانے کی وجہ سے ان پر فضیلت حاصل ہو جاتی ہے، اور اگر وہ اس کا جواب نہ دیں تو اس سے بہتر اور پاکیزہ (فرشتہ) اس کا جواب دے دیتا ہے۔“