صحیح الجامع الصغیر
حرف السين— حرف سین
الأحاديث المبدوءة بحرف السين باب: حرف سین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3693
"السمع والطاعة حق على المرء المسلم فيما أحب أو كره ما لم يؤمر بمعصية فإذا أمر بمعصية فلا سمع عليه ولا طاعة "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سننا اور اطاعت کرنا مسلمان آدمی پر واجب ہے، خواہ وہ اسے پسند ہو یا ناپسند، جب تک اسے نافرمانی کا حکم نہ دیا جائے، پس اگر اسے نافرمانی کا حکم دیا جائے تو نہ سننا ہے اور نہ اطاعت کرنا ہے۔“