صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 369
«إذا أقيمت الصلاة فلا تأتوها وأنتم تسعون وأتوها وأنتم تمشون وعليكم السكينة فما أدركتم فصلوا وما فاتكم فأتموا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب نماز کھڑی ہو جائے تو اس کی طرف دوڑتے ہوئے نہ آؤ بلکہ چلتے ہوئے آؤ اور تم پر وقار و سکینت لازم ہے، پس جو (نماز امام کے ساتھ) مل جائے اسے پڑھ لو اور جو چھوٹ جائے اسے (بعد میں) پورا کر لو۔“