صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 368
«إذا أقيمت الصلاة فكبر ثم اقرأ ما تيسر من القرآن ثم اركع حتى تطمئن راكعا ثم ارفع حتى تعتدل قائما ثم اسجد حتى تطمئن ساجدا ثم ارفع حتى تطمئن جالسا ثم اسجد حتى تطمئن ساجدا ثم افعل ذلك في صلاتك كلها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب نماز کھڑی ہو جائے تو تکبیر کہو، پھر قرآن میں سے جو تم پر آسان ہو اسے پڑھو، پھر رکوع کرو یہاں تک کہ اطمینان سے رکوع میں چلے جاؤ، پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ، پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ اطمینان سے سجدے میں چلے جاؤ، پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جاؤ، پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ اطمینان سے سجدے میں چلے جاؤ، پھر اپنی پوری نماز میں اسی طرح کرو۔“