صحیح الجامع الصغیر
حرف السين— حرف سین
الأحاديث المبدوءة بحرف السين باب: حرف سین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3675
«سيد الشهداء حمزة بن عبد المطلب ورجل قام إلى إمام جائر فأمره ونهاه فقتله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شہداء کے سردار حمزہ بن عبد المطلب ہیں، اور وہ آدمی جو کسی ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہو کر اسے نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے، پس وہ (حکمران) اسے قتل کر دے۔“