حدیث نمبر: 3674
«سيد الاستغفار أن تقول: اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت أعوذ بك من شر ما صنعت أبوء لك بنعمتك علي وأبوء لك بذنبي فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت من قالها من النهار موقنا بها فمات من يومه قبل أن يمسي فهو من أهل الجنة ومن قالها من الليل وهو موقن بها فمات قبل أن يصبح فهو من أهل الجنة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سب سے افضل استغفار یہ ہے کہ تم کہو: اے اللہ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں، اور میں حسبِ استطاعت تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں اپنے کیے کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، میں تیری اس نعمت کا اعتراف کرتا ہوں جو تو نے مجھ پر کی، اور میں اپنے گناہ کا بھی اعتراف کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخشتا۔ جو شخص اسے دن میں پورے یقین کے ساتھ کہے اور اسی دن شام سے پہلے مر جائے تو وہ جنتی ہے، اور جو اسے رات میں پورے یقین کے ساتھ کہے اور صبح سے پہلے مر جائے تو وہ جنتی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف السين / حدیث: 3674
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم خ ن] عن شداد بن أوس. الصحيحة ١٧٤٧: ك.