صحیح الجامع الصغیر
حرف السين— حرف سین
الأحاديث المبدوءة بحرف السين باب: حرف سین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3664
«سيكون عليكم أمراء يؤخرون الصلاة عن مواقيتها ويحدثون البدع قال ابن مسعود: فكيف أصنع؟ قال: تسألني يا ابن أم عبد كيف تصنع؟ لا طاعة لمن عصى الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم پر ایسے حکمران مسلط ہوں گے جو نماز کو اس کے اوقات سے مؤخر کریں گے اور بدعتیں ایجاد کریں گے۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے پوچھا: تو میں کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اے ابن ام عبد! تم مجھ سے پوچھتے ہو کہ کیا کرو؟ جو اللہ کی نافرمانی کرے اس کی کوئی اطاعت نہیں۔“