صحیح الجامع الصغیر
حرف السين— حرف سین
الأحاديث المبدوءة بحرف السين باب: حرف سین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3662
«سيكون بعدي من أمتي قوم يقرءون القرآن لا يجاوز حلاقيمهم يخرجون من الدين كما يخرج السهم من الرمية ثم لا يعودون فيه هم شر الخلق والخليقة سيماهم التحليق»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے بعد میری امت میں سے ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے، پھر وہ اس میں واپس نہیں آئیں گے، وہ مخلوق میں سب سے بدترین ہوں گے، ان کی علامت سر منڈوانا ہو گی۔“