حدیث نمبر: 3654
"سيخرج في آخر الزمان قوم أحداث الأسنان سفهاء الأحلام يقولون من خير قول البرية يقرءون القرآن لا يجاوز حناجرهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية فإذا لقيتموهم فاقتلوهم فإن في قتلهم أجرا لمن قتلهم عند الله يوم القيامة"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آخری زمانے میں ایسے لوگ نکلیں گے جو عمر میں کم اور عقل میں کم ہوں گے، وہ مخلوق کی بہترین بات کہیں گے، وہ قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے، پس جب تم انہیں پاؤ تو انہیں قتل کر دو، کیونکہ ان کے قتل کرنے میں قتل کرنے والے کے لیے قیامت کے دن اللہ کے ہاں اجر ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف السين / حدیث: 3654
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن علي. الإرواء ٢٤٧٠.