صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3535
«الرؤيا على رجل طائر ما لم تعبر فإذا عبرت وقعت ولا تقصها إلا على واد أو ذي رأى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”خواب اس وقت تک پرندے کی طرح (ہوا میں معلق) رہتا ہے جب تک اس کی تعبیر نہ کی جائے، پس جب اس کی تعبیر کر دی جائے تو وہ واقع ہو جاتا ہے، اس لیے اسے صرف کسی مخلص دوست یا صائب رائے رکھنے والے شخص کو بیان کرو۔“