صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3534
«الرؤيا ثلاثة: منها تهاويل من الشيطان ليحزن ابن آدم ومنها ما يهم به الرجل في يقظته فيراه في منامه ومنها جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”خواب تین طرح کے ہیں: ان میں سے کچھ شیطان کی طرف سے ڈرانے والی خیالی باتیں ہوتی ہیں تاکہ ابن آدم کو غمگین کرے، اور کچھ وہ ہوتے ہیں جن کی فکر آدمی جاگتے میں کرتا ہے تو وہ اسے نیند میں دیکھ لیتا ہے، اور کچھ نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہوتے ہیں۔“