صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3536
«الرؤيا من الله والحلم من الشيطان فإذا رأى أحدكم شيئا يكرهه فليبصق عن يساره ثلاثا وليستعذ بالله من الشيطان الرجيم ثلاثا وليتحول عن جنبه الذي كان عليه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”(اچھا) خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور (برا) خواب شیطان کی طرف سے، پس جب تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ اپنے بائیں طرف تین بار تھو تھو کرے اور شیطان مردود سے تین بار اللہ کی پناہ مانگے، اور جس کروٹ پر تھا اسے بدل لے۔“