حدیث نمبر: 3531
«الرؤيا الصالحة من الله والحلم من الشيطان فإذا رأى أحدكم شيئا يكرهه فلينفث حين يستيقظ عن يساره ثلاثا وليتعوذ بالله من شرها فإنها لا تضره»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”نیک خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے، پس جب تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ جاگتے ہی اپنے بائیں طرف تین بار (ہلکا سا) تھو تھو کرے اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے، پھر وہ (خواب) اسے نقصان نہیں پہنچائے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الراء / حدیث: 3531
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق د ت] عن أبي قتادة.