حدیث نمبر: 3532
«الرؤيا الصالحة من الله والرؤيا السوء من الشيطان فمن رأى رؤيا فكره منها شيئا فلينفث عن يساره وليتعوذ بالله من الشيطان فإنها لا تضره ولا يخبر بها أحدا فإن رأى رؤيا حسنة فليبشر ولا يخبر بها إلا من يحب»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”نیک خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے، پس جو کوئی خواب دیکھے اور اسے اس میں کوئی چیز ناپسند لگے تو وہ اپنے بائیں طرف تھو تھو کرے اور شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے، پھر وہ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا، اور وہ کسی کو اس کے بارے میں نہ بتائے، اور اگر وہ اچھا خواب دیکھے تو خوش ہو اور اسے صرف اسی کو بتائے جس سے وہ محبت کرتا ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الراء / حدیث: 3532
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م] عن أبي قتادة.