صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3511
«رغم أنفه ثم رغم أنفه ثم رغم أنفه: من أدرك أبويه عنده الكبر أحدهما أو كلاهما ثم لم يدخل الجنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ذلیل و رسوا ہو، ذلیل و رسوا ہو، ذلیل و رسوا ہو، وہ شخص جس کے پاس اس کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کو پہنچے، پھر بھی وہ (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہو سکے۔“