صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3510
«رغم أنف رجل ذكرت عنده فلم يصل علي ورغم أنف رجل دخل عليه رمضان ثم انسلخ قبل أن يغفر له ورغم أنف رجل أدرك عنده أبواه الكبر فلم يدخلاه الجنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ذلیل و رسوا ہو اس شخص کی ناک جس کے سامنے میرا ذکر کیا گیا اور اس نے مجھ پر درود نہ بھیجا، اور ذلیل و رسوا ہو اس شخص کی ناک جس پر رمضان آیا پھر گزر گیا اور اس کی بخشش نہ ہو سکی، اور ذلیل و رسوا ہو اس شخص کی ناک جس کے والدین اس کے پاس بڑھاپے کو پہنچے پھر بھی انہوں نے اسے جنت میں داخل نہ کرایا۔“