صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3481
«رباط يوم في سبيل الله أفضل من صيام شهر وقيامه ومن مات فيه وقي فتنة القبر ونما له عمله إلى يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کی راہ میں ایک دن کی سرحدی پہرہ داری ایک ماہ کے روزوں اور اس کے قیام سے افضل ہے، اور جو اس میں مر جائے وہ قبر کے فتنے سے محفوظ کر دیا جاتا ہے اور قیامت تک اس کا عمل بڑھتا رہتا ہے۔“