حدیث نمبر: 3482
«رباط يوم في سبيل الله خير من الدنيا وما عليها وموضع سوط أحدكم من الجنة خير من الدنيا وما عليها والروحة يروحها العبد في سبيل الله أو الغدوة خير من الدنيا وما عليها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کی راہ میں ایک دن کی سرحدی پہرہ داری دنیا اور اس میں موجود ہر چیز سے بہتر ہے، اور تم میں سے کسی کے کوڑے کے برابر جگہ بھی جنت میں دنیا اور اس میں موجود ہر چیز سے بہتر ہے، اور بندے کا اللہ کی راہ میں شام یا صبح کو ایک بار نکلنا دنیا اور اس میں موجود ہر چیز سے بہتر ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الراء / حدیث: 3482
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم خ ت] عن سهل بن سعد.