حدیث نمبر: 3471
«رأيت عيسى وموسى وإبراهيم فأما عيسى فأحمر جعد عريض الصدر وأما موسى فآدم جسيم سبط كأنه من رجال الزط وأما إبراهيم فانظروا إلى صاحبكم» - يعني نفسه -
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے عیسیٰ، موسیٰ اور ابراہیم علیہم السلام کو دیکھا، عیسیٰ سرخ رنگت والے، گھنگریالے بالوں والے اور کشادہ سینے والے تھے، اور موسیٰ گندمی رنگت، بھاری جسم اور سیدھے بالوں والے تھے، گویا وہ زط قوم کے لوگوں میں سے تھے، اور رہے ابراہیم تو اپنے ساتھی کو دیکھ لو (یعنی خود نبی کریم ﷺ)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الراء / حدیث: 3471
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خ] عن ابن عباس.