صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
«رأيت في المنام أني أهاجر من مكة إلى أرض بها نخل فذهب وهلي إلى أنها اليمامة أو هجر فإذا هي المدينة يثرب ورأيت في رؤياي هذه أني هززت سيفا فانقطع صدره فإذا هو ما أصيب من المؤمنين يوم أحد ثم هززته أخرى فعاد أحسن ما كان فإذا هو ما جاء الله به من الفتح واجتماع المؤمنين ورأيت فيها بقرا والله خير فإذا هم النفر من المؤمنين يوم أحد وإذا الخير ما جاء الله به من الخير بعد وثواب الصدق الذي آتانا الله بعد يوم بدر»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مکہ سے ایک ایسی سرزمین کی طرف ہجرت کر رہا ہوں جہاں کھجوریں ہیں، میرا خیال یمامہ یا ہجر کی طرف گیا، لیکن وہ مدینہ یثرب نکلی۔ اور میں نے اسی خواب میں دیکھا کہ میں نے تلوار ہلائی تو اس کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا، تو وہ (اشارہ تھا) اس نقصان کی طرف جو احد کے دن مومنوں کو پہنچا، پھر میں نے اسے دوبارہ ہلایا تو وہ پہلے سے بہتر ہو گئی، تو وہ (اشارہ تھا) اس فتح اور مومنوں کے اجتماع کی طرف جو اللہ نے عطا فرمائی۔ اور میں نے اس میں گائیں دیکھیں، اور اللہ بھلائی ہے، تو وہ (گائیں) وہ گروہ تھا جو احد کے دن مومنوں میں سے (شہید ہوا)، اور بھلائی وہ تھی جو اللہ نے بعد میں عطا فرمائی، یعنی سچائی کا وہ ثواب جو اللہ نے ہمیں بدر کے دن کے بعد عطا فرمایا۔“