صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 346
«إذا اشتكيت فضع يدك حيث تشتكي ثم قل: بسم الله أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد من وجعي هذا ثم ارفع يدك ثم أعد ذلك وترا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تمہیں کوئی تکلیف ہو تو اپنا ہاتھ اس جگہ رکھو جہاں تمہیں درد محسوس ہو، پھر یہ پڑھو: «بِسْمِ اللَّهِ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ مِنْ وَجَعِي هَذَا» (اللہ کے نام کے ساتھ، میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں اس تکلیف کی برائی سے جو میں محسوس کر رہا ہوں اور اپنے اس درد سے) پھر اپنا ہاتھ اٹھا لو، اور پھر اسے طاق عدد کے مطابق (تین، پانچ یا سات مرتبہ) دہراؤ۔“