صحیح الجامع الصغیر
حرف الذال— حرف ذال
الأحاديث المبدوءة بحرف الذال باب: حرف ذال سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3444
«الذهب بالذهب مثلا بمثل والفضة بالفضة مثلا بمثل والتمر بالتمر مثلا بمثل والبر بالبر مثلا بمثل والملح بالملح مثلا بمثل والشعير بالشعير مثلا بمثل فمن زاد أو ازداد فقد أربى بيعوا الذهب بالفضة كيف شئتم يدا بيد وبيعوا الشعير بالتمر كيف شئتم يدا بيد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سونا سونے کے بدلے برابر برابر، چاندی چاندی کے بدلے برابر برابر، کھجور کھجور کے بدلے برابر برابر، گندم گندم کے بدلے برابر برابر، نمک نمک کے بدلے برابر برابر، اور جو جو کے بدلے برابر برابر، پس جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا تو اس نے سود کھایا۔ سونا چاندی کے بدلے جیسے چاہو فروخت کرو، بشرطیکہ ہاتھوں ہاتھ ہو، اور جو کھجور کے بدلے جیسے چاہو فروخت کرو، بشرطیکہ ہاتھوں ہاتھ ہو۔“