صحیح الجامع الصغیر
حرف الذال— حرف ذال
الأحاديث المبدوءة بحرف الذال باب: حرف ذال سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3445
«الذهب بالذهب والفضة بالفضة والبر بالبر والشعير بالشعير والتمر بالتمر والملح بالملح مثلا بمثل سواء بسواء يدا بيد فإذا اختلفت هذه الأصناف فبيعوا كيف شئتم إذا كان يدا بيد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جو جو کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے، برابر برابر، مثل بہ مثل، ہاتھوں ہاتھ ہونا چاہیے، پس جب یہ اجناس مختلف ہو جائیں تو جیسے چاہو فروخت کرو، بشرطیکہ ہاتھوں ہاتھ ہو۔“