حدیث نمبر: 3430
"ذروني ما تركتكم فإنما هلك من كان قبلكم بكثرة سؤالهم واختلافهم على أنبيائهم فإذا أمرتكم بشيء فأتوا منه ما استطعتم وإذا نهيتكم عن شيء فدعوه "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے چھوڑے رکھو جب تک میں تمہیں چھوڑے رکھوں (یعنی غیر ضروری سوالات مت کرو)، کیونکہ تم سے پہلے لوگ اپنی کثرتِ سوال اور اپنے انبیاء سے اختلاف کی وجہ سے ہلاک ہوئے، پس جب میں تمہیں کسی چیز کا حکم دوں تو اس میں سے جتنا کر سکو کرو، اور جب میں تمہیں کسی چیز سے منع کروں تو اسے چھوڑ دو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الذال / حدیث: 3430
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ن هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ٦٣٩، الإرواء ١٥٥، ٣١٤، الصحيحة ٨٤٨: ح.