حدیث نمبر: 3429
«ذر الناس يعملون فإن الجنة مائة درجة ما بين كل درجتين كما بين السماء والأرض والفردوس أعلاها درجة وأوسطها وفوقها عرش الرحمن ومنها تفجر أنهار الجنة فإذا سألتم الله فاسألوه الفردوس»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”لوگوں کو (نیک) عمل کرنے دو، کیونکہ جنت کے سو درجے ہیں، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے، اور فردوس ان میں سب سے اونچا اور درمیانی درجہ ہے، اور اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے، اور اسی سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں، پس جب تم اللہ سے مانگو تو فردوس مانگا کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الذال / حدیث: 3429
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ت] عن معاذ. الصحيحة ٩٢٢، ١٩١٣.