حدیث نمبر: 341
«إذا اشترى أحدكم الجارية فليقل: اللهم إني أسألك خيرها وخير ما جبلتها عليه وأعوذ بك من شرها وشر ما جبلتها عليه وليدع بالبركة, وإذا اشترى أحدكم بعيرا فليأخذ بذروة سنامه وليدع بالبركة وليقل مثل ذلك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی لونڈی خریدے تو اسے چاہیے کہ کہے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ» (اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس خصلت کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس پر تو نے اسے پیدا کیا ہے، اور میں اس کی برائی اور اس خصلت کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں جس پر تو نے اسے پیدا کیا ہے) اور اسے برکت کی دعا کرنی چاہیے۔ اور جب تم میں سے کوئی اونٹ خریدے تو وہ اس کے کوہان کی چوٹی پکڑے، برکت کی دعا کرے اور اسی طرح کے کلمات کہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 341
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [هـ] عن ابن عمرو. آداب الزفاف ١٩: خ في أفعال العباد, د, ك, هق, أبو يعلى.