صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 337
«إذا أسلم العبد فحسن إسلامه يكفر الله عنه كل سيئة كان زلفها وكان بعد ذلك القصاص الحسنة بعشر أمثالها إلى سبعمائة ضعف والسيئة بمثلها إلا أن يتجاوز الله عنها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کوئی بندہ اسلام لائے اور اس کا اسلام عمدہ ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس کا ہر وہ گناہ مٹا دیتا ہے جو اس نے پہلے کیا تھا، اور اس کے بعد بدلہ اس طرح ہوتا ہے کہ ایک نیکی کا بدلہ اس جیسی دس نیکیوں سے لے کر سات سو گنا تک دیا جاتا ہے، اور برائی کا بدلہ اسی کے برابر ہوتا ہے، سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ اس سے درگزر فرما لے۔“