صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 336
«إذا أسلم العبد فحسن إسلامه كتب الله له كل حسنة كان أسلفها ومحيت عنه كل سيئة كان أزلفها, ثم كان بعد ذلك القصاص الحسنة بعشر أمثالها إلى سبعمائة ضعف والسيئة بمثلها إلا أن يتجاوز الله عنها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کوئی بندہ اسلام لائے اور اس کا اسلام عمدہ ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی ہر وہ نیکی لکھ لیتا ہے جو اس نے پہلے (کفر کی حالت میں) کی تھی، اور اس کا ہر وہ گناہ مٹا دیا جاتا ہے جو اس نے پہلے کیا تھا، پھر اس کے بعد (نیکیوں اور برائیوں کا) بدلہ اس طرح ہوتا ہے کہ ایک نیکی کا بدلہ اس جیسی دس نیکیوں سے لے کر سات سو گنا تک دیا جاتا ہے، اور برائی کا بدلہ صرف اسی برائی کے برابر ملتا ہے، سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ اس سے درگزر فرما لے۔“