حدیث نمبر: 3365
«دخلت الجنة فإذا أنا بنهر حافتاه خيام اللؤلؤ فضربت بيدي إلى ما يجري فيه الماء فإذا مسك أذفر فقلت: ما هذا يا جبريل؟ قال: هذا الكوثر الذي أعطاكه الله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں جنت میں گیا تو وہاں ایک نہر دیکھی جس کے دونوں کنارے موتیوں کے خیموں پر مشتمل تھے، میں نے اپنا ہاتھ اس میں بہنے والے پانی کی طرف بڑھایا تو وہ خوشبودار کستوری تھا۔ میں نے پوچھا: اے جبریل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ کوثر ہے جو اللہ نے آپ کو عطا فرمایا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الدال / حدیث: 3365
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم خ ت ن] عن أنس.