صحیح الجامع الصغیر
حرف الدال— حرف دال
الأحاديث المبدوءة بحرف الدال باب: حرف دال سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3364
«دخلت الجنة فإذا أنا بقصر من ذهب فقلت: لمن هذا القصر؟ قالوا: لشاب من قريش فظننت أني أنا هو فقلت: ومن هو؟ قالوا: عمر بن الخطاب فلولا ما علمت من غيرتك لدخلته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں جنت میں گیا تو وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ کہا گیا: قریش کے ایک نوجوان کا۔ میں نے گمان کیا کہ شاید وہ میں ہی ہوں، تو میں نے پوچھا: وہ کون ہے؟ کہا گیا: عمر بن خطاب۔ (پھر فرمایا: اے عمر!) اگر مجھے تمہاری غیرت کا علم نہ ہوتا تو میں اس میں داخل ہو جاتا۔“