صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3350
«الخيل ثلاثة: ففرس للرحمن وفرس للشيطان وفرس للإنسان فأما فرس الرحمن فالذي يرتبط في سبيل الله فعلفه وروثه وبوله في ميزانه وأما فرس الشيطان فالذي يقامر أو يراهن عليه وأما فرس الإنسان فالفرس يرتبطها الإنسان يلتمس بطنها فهي ستر من الفقر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”گھوڑے تین طرح کے ہیں: ایک گھوڑا رحمان کے لیے، ایک گھوڑا شیطان کے لیے، اور ایک گھوڑا انسان کے لیے۔ رحمان کا گھوڑا وہ ہے جو اللہ کی راہ میں باندھا جائے، اس کا چارہ، اس کی مینگنیاں اور اس کا پیشاب سب اس کے میزان میں ہوں گے۔ شیطان کا گھوڑا وہ ہے جس پر جوا یا شرط لگائی جائے۔ اور انسان کا گھوڑا وہ ہے جسے انسان اس کی افزائشِ نسل کی خاطر باندھے، پس یہ فقر سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔“