صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3334
«خير يوم طلعت فيه الشمس يوم الجمعة فيه خلق آدم وفيه أهبط وفيه تيب عليه وفيه قبض وفيه تقوم الساعة ما على وجه الأرض من دابة إلا وهي تصبح يوم الجمعة مصيخة حتى تطلع الشمس شفقا من الساعة إلا ابن آدم وفيه ساعة لا يصادفها عبد مؤمن وهو في الصلاة يسأل الله شيئا إلا أعطاه إياه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سب سے بہتر دن جس پر سورج طلوع ہوا وہ جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے، اسی دن انہیں زمین پر اتارا گیا، اسی دن ان کی توبہ قبول ہوئی، اسی دن ان کی وفات ہوئی، اور اسی دن قیامت قائم ہو گی۔ زمین پر کوئی جانور ایسا نہیں جو جمعہ کے دن صبح کے وقت قیامت کے خوف سے کان لگائے نہ ہو، سوائے انسان کے، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے۔ اور اس دن ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مومن بندہ نماز کی حالت میں اسے پا لے اور اللہ سے کوئی چیز مانگے تو اللہ اسے وہ ضرور عطا فرما دیتا ہے۔“