حدیث نمبر: 3333
«خير يوم طلعت عليه الشمس يوم الجمعة فيه خلق آدم وفيه أدخل الجنة وفيه أخرج منها ولا تقوم الساعة إلا في يوم الجمعة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سب سے بہتر دن جس پر سورج طلوع ہوا وہ جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے، اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا، اور اسی دن انہیں اس سے نکالا گیا، اور قیامت بھی جمعہ کے دن ہی قائم ہو گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الخاء / حدیث: 3333
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ت] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ٤٠٠، الصحيحة ١٥٠٢: ك.