صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3322
«خير ماء على وجه الأرض ماء زمزم فيه طعام من الطعم وشفاء من السقم وشر ماء على وجه الأرض ماء بوادي برهوت بقبة حضرموت كرجل الجراد من الهوام تصبح تتدفق وتمسي لا بلال بها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”زمین پر سب سے بہتر پانی زمزم کا پانی ہے، اس میں غذائیت بھی ہے اور بیماری سے شفا بھی، اور زمین پر سب سے بدترین پانی وادیٔ برہوت کا پانی ہے جو حضرموت کے علاقے میں ہے، وہ کیڑوں مکوڑوں سے، ٹڈی کی ٹانگوں کی طرح بھرا ہوتا ہے، صبح کو بہہ نکلتا ہے اور شام کو اس میں ایک قطرہ بھی نہیں رہتا۔“