صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3255
«خمس لا يعلمهن إلا الله: {إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَداً وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ} ٢»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”پانچ چیزیں ایسی ہیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا: ﴿بے شک اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے، اور وہی بارش برساتا ہے، اور وہی جانتا ہے جو رحموں میں ہے، اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کمائے گا، اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کس زمین میں مرے گا، بے شک اللہ خوب جاننے والا، خبر رکھنے والا ہے﴾۔“