صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3256
«خمروا الآنية وأوكئوا الأسقية وأجيفوا الأبواب واكفتوا صبيانكم عند المساء فإن للجن انتشارا وخطفة وأطفئوا المصابيح عند الرقاد فإن الفويسقة ربما اجترت الفتيلة فأحرقت أهل البيت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”برتنوں کو ڈھانپ لو، مشکیزوں کا منہ باندھ لو، دروازے بند کر لو، اور شام کے وقت اپنے بچوں کو اپنے پاس روک لو، کیونکہ اس وقت جن پھیل جاتے ہیں اور اچک لیتے ہیں، اور سوتے وقت چراغ بجھا دو، کیونکہ کبھی چوہا بتی کھینچ کر گھر والوں کو جلا سکتا ہے۔“