صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3254
«خمس من قبض في شيء منهن فهو شهيد: المقتول في سبيل الله شهيد والغريق في سبيل الله شهيد والمبطون في سبيل الله شهيد والمطعون في سبيل الله شهيد والنفساء في سبيل الله شهيدة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”پانچ اموات ایسی ہیں کہ جو ان میں سے کسی ایک میں فوت ہو وہ شہید ہے: اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں ڈوب کر مرنے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں طاعون سے مرنے والا شہید ہے، اور اللہ کی راہ میں زچگی میں فوت ہونے والی عورت شہید ہے۔“