صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3253
«خمس من فعل واحدة منهن كان ضامنا على الله: من عاد مريضا أو خرج غازيا أو دخل على إمامه يريد تعزيره وتوقيره أو قعد في بيته فسلم الناس منه وسلم من الناس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”پانچ کام ہیں، جو کوئی ان میں سے ایک بھی کر لے وہ اللہ کا ضامن بن جاتا ہے: جو مریض کی عیادت کرے، یا جہاد کے لیے نکلے، یا اپنے حکمران کے پاس اس کی تعظیم اور توقیر کی نیت سے جائے، یا اپنے گھر میں بیٹھا رہے کہ لوگ اس کے شر سے محفوظ رہیں اور وہ لوگوں کے شر سے محفوظ رہے۔“