صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3247
«خمس ليس لهن كفارة: الشرك بالله وقتل النفس بغير حق وبهت المؤمن والفرار من الزحف ويمين صابرة يقتطع بها مالا بغير حق»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”پانچ گناہوں کا کوئی کفارہ نہیں: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، ناحق کسی جان کو قتل کرنا، کسی مومن پر بہتان باندھنا، میدانِ جنگ سے بھاگنا، اور ایسی جھوٹی قسم جس سے ناحق کسی کا مال ہتھیا لیا جائے۔“