صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3235
«خلق الله التربة يوم السبت وخلق فيها الجبال يوم الأحد وخلق الشجر يوم الاثنين وخلق المكروه يوم الثلاثاء وخلق النور يوم الأربعاء وبث فيها الدواب يوم الخميس وخلق آدم بعد العصر من يوم الجمعة في آخر الخلق في آخر ساعة من ساعات الجمعة فيما بين العصر إلى الليل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے مٹی ہفتے کے دن پیدا کی، اس میں پہاڑ اتوار کے دن پیدا کیے، درخت پیر کے دن پیدا کیے، ناپسندیدہ چیزیں منگل کے دن پیدا کیں، روشنی بدھ کے دن پیدا کی، اس میں جانور جمعرات کے دن پھیلائے، اور آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن عصر کے بعد، مخلوق کے آخر میں، جمعہ کی گھڑیوں میں سے آخری گھڑی میں، عصر اور رات کے درمیان پیدا کیا۔“