صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3234
«خلق الله آدم فضرب كتفه اليمنى فأخرج ذرية بيضاء كأنهم اللبن ثم ضرب كتفه اليسرى فخرج ذرية سوداء كأنهم الحمم قال: هؤلاء في الجنة ولا أبالي وهؤلاء في النار ولا أبالي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، پھر ان کے دائیں کندھے پر ہاتھ مارا تو اس میں سے ایک سفید نسل نکالی جیسے وہ دودھ ہوں، پھر ان کے بائیں کندھے پر ہاتھ مارا تو اس میں سے ایک سیاہ نسل نکالی جیسے وہ کوئلہ ہوں، پھر فرمایا: یہ جنت میں جانے والے ہیں مجھے کوئی پروا نہیں، اور یہ جہنم میں جانے والے ہیں مجھے کوئی پروا نہیں۔“