صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3231
«خفف على داود القرآن فكان يأمر بدوابه فتسرج فيقرأ القرآن من قبل أن تسرج دوابه ولا يأكل إلا من عمل يده»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”داؤد علیہ السلام پر قرآن (زبور) کی تلاوت آسان کر دی گئی تھی، وہ اپنی سواریوں کو زین کسنے کا حکم دیتے اور سواریوں کے زین کسے جانے سے پہلے ہی قرآن (زبور) پڑھ چکے ہوتے، اور وہ اپنے ہاتھ کی کمائی کے سوا کچھ نہیں کھاتے تھے۔“