حدیث نمبر: 3230
«خصلتان لا يحافظ عليهما عبد مسلم إلا دخل الجنة ألا وهما يسير ومن يعمل بهما قليل يسبح الله في دبر كل صلاة عشرا ويحمده عشرا ويكبره عشرا فذلك خمسون ومائة باللسان وألف وخمسمائة في الميزان ويكبر أربعا وثلاثين إذا أخذ مضجعه ويحمده ثلاثا وثلاثين ويسبح ثلاثا وثلاثين فتلك مائة باللسان وألف في الميزان فأيكم يعمل في اليوم والليلة ألفين وخمسمائة سيئة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جو مسلمان بندہ ان کی پابندی کرے وہ جنت میں داخل ہو گا، خبردار! یہ آسان ہیں مگر ان پر عمل کرنے والے کم ہیں: ہر نماز کے بعد دس بار سبحان اللہ کہے، دس بار الحمدللہ کہے اور دس بار اللہ اکبر کہے، یہ زبان سے ایک سو پچاس اور میزان میں پندرہ سو بنتے ہیں، اور جب اپنے بستر پر جائے تو چونتیس بار اللہ اکبر کہے، تینتیس بار الحمدللہ کہے اور تینتیس بار سبحان اللہ کہے، یہ زبان سے سو اور میزان میں ایک ہزار بنتے ہیں، تو تم میں سے کون ہے جو ایک دن رات میں ڈھائی ہزار گناہ کرتا ہو؟“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الخاء / حدیث: 3230
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم خد ٤] عن ابن عمرو. صحيح الترغيب ٦٠٥ و٢/٢٦١، الكلم ١١١، المشكاة ٢٤٠٦: عبد الرزاق في [المصنف] ، ابن السني.