صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«إذا أرسلت كلبك فاذكر اسم الله فإن أمسك عليك فأدركته حيا فاذبحه فإن أدركته قد قتله ولم يأكل منه فكله, وإن وجدت مع كلبك كلبا غيره قد قتل فلا تأكل فإنك لا تدري أيها قتله وإن رميت بسهمك فاذكر اسم الله فإن غاب عنك يوما فلم تجد فيه إلا أثر سهمك فكل إن شئت وإن وجدته غريقا في الماء فلا تأكل فإنك لا تدري الماء قتله أو سهمك؟»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم اپنا شکاری کتا چھوڑو تو اللہ کا نام لو، پس اگر وہ تمہارے لیے (شکار کو) پکڑ کر رکھے اور تم اسے زندہ پالو تو اسے ذبح کر لو، اور اگر تم اسے اس حال میں پاؤ کہ اس نے اسے مار دیا ہے اور اس میں سے کچھ کھایا نہیں ہے تو اسے کھا لو۔ اور اگر تم اپنے کتے کے ساتھ کسی اور کتے کو پاؤ اور اس نے شکار کو مار دیا ہو تو مت کھاؤ، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ ان میں سے کس نے اسے مارا ہے۔ اور جب تم اپنا تیر پھینکو تو اللہ کا نام لو، پھر اگر وہ (شکار) ایک دن تم سے غائب رہے اور تمہیں اس پر صرف اپنے تیر کا نشان ملے تو اگر تم چاہو تو اسے کھا لو، اور اگر تم اسے پانی میں ڈوبا ہوا پاؤ تو مت کھاؤ، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ اسے پانی نے مارا ہے یا تمہارے تیر نے؟“