صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 315
«إذا أرسلت كلبك المكلب وذكرت وسميت فكل ما أمسك عليك كلبك المكلب وإن قتل, وإن أرسلت كلبك الذي ليس بمكلب وأدركت ذكاته فكل وكل ما رد عليك سهمك وإن قتل وسم الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم اپنا سدھایا ہوا شکاری کتا چھوڑو اور اللہ کا ذکر کرو اور اس کا نام لو، تو جو تمہارا سدھایا ہوا کتا تمہارے لیے پکڑ کر رکھے اسے کھا لو خواہ وہ اسے مار ہی ڈالے، اور اگر تم اپنا وہ کتا چھوڑو جو سدھایا ہوا نہ ہو اور تم اس (شکار) کو زندہ پا کر ذبح کر لو تو اسے کھا لو، اور جو تمہارا تیر تمہارے لیے لائے اسے کھا لو خواہ وہ مار ڈالے، بشرطیکہ تم نے (تیر چلاتے وقت) اللہ کا نام لیا ہو۔“