حدیث نمبر: 314
"إذا أرسلت كلبك المعلم فقتل فكل, وإذا أكل فلا تأكل فإنما أمسك على نفسه, وإن وجدت معه كلبا آخر فلا تأكل فإنما سميت على كلبك ولم تسم على كلب آخر"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم اپنا سدھایا ہوا کتا چھوڑو اور وہ (شکار کو) مار ڈالے تو اسے کھا لو، اور اگر وہ اس میں سے کچھ کھا لے تو مت کھاؤ کیونکہ پھر اس نے اسے اپنے لیے پکڑا ہے۔ اور اگر تم اس کے ساتھ کوئی اور کتا پاؤ تو مت کھاؤ، کیونکہ تم نے اپنے کتے پر (اللہ کا نام) پڑھا تھا کسی اور کتے پر نہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 314
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن عدي بن حاتم. الإرواء ٢٥٥١ - ٢٥٥٤.