حدیث نمبر: 3141
«حرمة نساء المجاهدين على القاعدين كحرمة أمهاتهم وما من رجل من القاعدين يخلف رجلا من المجاهدين في أهله فيخونه فيهم إلا وقف له يوم القيامة فقيل له: قد خلفك في أهلك فخذ من حسناته ما شئت فيأخذ من عمله ما شاء فما ظنكم؟»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجاہدین کی بیویوں کی حرمت گھر بیٹھنے والوں پر اسی طرح ہے جیسے ان کی ماؤں کی حرمت، اور جو آدمی بھی گھر بیٹھ کر کسی مجاہد کے پیچھے اس کے گھر والوں کی نگرانی کرے، پھر ان کے بارے میں اس کی خیانت کرے، تو قیامت کے دن اسے مجاہد کے سامنے کھڑا کیا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا: اس نے تمہاری غیر موجودگی میں تمہارے گھر والوں کی نگرانی کی تھی، پس اس کی نیکیوں میں سے جتنی چاہو لے لو، تو وہ اس کے عمل میں سے جتنا چاہے گا لے لے گا۔ پس تمہارا کیا خیال ہے؟“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الحاء / حدیث: 3141
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م د ن] عن بريدة. مختصر مسلم عن بريدة عن أبيه ١٠٩٤.