صحیح الجامع الصغیر
حرف الجيم— حرف جیم
الأحاديث المبدوءة بحرف الجيم باب: حرف جیم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3094
«جعل الله الحسنة بعشر أمثالها الشهر بعشرة أشهر وصيام ستة أيام بعد الشهر تمام السنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے نیکی کا اجر اس کی دس گنا مقدار رکھا ہے، پس ایک مہینے کا روزہ دس مہینوں کے برابر ہے، اور اس مہینے کے بعد چھ دن کا روزہ سال کو مکمل کر دیتا ہے۔“