صحیح الجامع الصغیر
حرف الجيم— حرف جیم
الأحاديث المبدوءة بحرف الجيم باب: حرف جیم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3095
«جعل الله الرحمة مائة جزء فأمسك عنده تسعة وتسعين جزءا وأنزل في الأرض جزءا واحدا فمن ذلك الجزء تتراحم الخلق حتى ترفع الفرس حافرها عن ولدها خشية أن تصيبه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سو حصے بنائے، ننانوے حصے اپنے پاس روک لیے اور ایک حصہ زمین پر اتار دیا، اسی ایک حصے کی وجہ سے مخلوق ایک دوسرے پر رحم کھاتی ہے، یہاں تک کہ گھوڑی اپنا سُم اپنے بچے سے اس ڈر سے اٹھا لیتی ہے کہ کہیں اسے تکلیف نہ پہنچے۔“