حدیث نمبر: 3081
«الثلث والثلث كثير إن صدقتك من مالك صدقة وإن نفقتك على عيالك صدقة وإن ما تأكل امرأتك من مالك صدقة وإنك أن تدع أهلك بخير خير من أن تدعهم يتكففون الناس»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایک تہائی، اور ایک تہائی بھی بہت ہے، تمہارا اپنے مال سے صدقہ کرنا صدقہ ہے، تمہارا اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے، اور تمہاری بیوی تمہارے مال سے جو کھاتی ہے وہ بھی صدقہ ہے، اور یہ کہ تم اپنے گھر والوں کو خوشحال چھوڑو، یہ اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا چھوڑو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الثاء / حدیث: 3081
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م] عن سعد.